یومِ آزادی سے قبل امریکہ بھر میں سکیورٹی سخت
امریکہ کے مرکزی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ جان برینن نے خبردار کیا کہ استنبول کے ایئرپورٹ پر تین خود بم حملوں کے بعد داعش امریکہ میں بھی ایسی کارروائی کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔
رواں ہفتے ترکی اور بنگلہ دیش میں حملوں کے بعد چار جولائی یعنی پیر کو امریکہ کے یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کو چھٹی کے موقع پر کوئی خاص سکیورٹی خدشات نہیں۔
مگر امریکہ کے مرکزی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ جان برینن نے خبردار کیا کہ استنبول کے ایئرپورٹ پر تین خود بم
حملوں کے بعد داعش امریکہ میں بھی ایسی کارروائی کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔
مسلح پولیس اہلکار تربیت یافتہ کتوں کے ہمراہ ایئرپورٹس اور ٹرین اور بس اسٹیشنوں پر گشت کر رہے ہیں۔
واشنگٹن، نیویارک اور شکاگو میں بڑی عوامی تقریبات میں زیادہ سکیورٹی موجود ہو گی جہاں آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے، موسیقی سننے اور پکنک منانے ہزاروں افراد جمع ہوں گے۔
نیو یارک شہر میں بارہ سو سے زائد نو تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کے علاوہ نئی انسداد دہشت گردی کی بھاری اسلحے سے لیس فورس بھی تعینات کی جائے گی۔
محمکہ داخلی سکیورٹی نے ایک مرتبہ پھر شہریوں کو چوکس رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔